ٹنڈوالہٰیار، پولیس کارروائیوں میں متعدد منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

27

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے سورھڈی کے قریب ملزم عبدالغفار جروار کی مٹھائی کی دکان پر چھاپا مار کر 840 سفینہ گٹکے برآمد کرلیے۔ ملزم عبدالغفار جروار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے خفیہ اطلاع ملنے پر میرخان چیک پوسٹ پر کارروائی کر کے سفینہ ڈیلر محمد عمر ملاح سکنہ نوکوٹ کو ایک شہزور سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 84000 سفینہ گٹکے برآمد ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران ملزم علی حسن جروار کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے945 سفینہ گٹکے برآمد ہوئے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔