گوادر پی سی ہوٹل پر حملے میں شہید تلہار کے دوسیکورٹی نوجوانوں کی تدفین

48

تلہار(نمائندہ جسارت) گوادر پی سی ہوٹل پر حملے میں شہید ہونیوالے تلہار کے دو سیکورٹی نوجوانوں کی نعشیں گزشتہ رات دیر سے گائوں حاجی خان لاشاری پہنچ گئی۔ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ورثا سمیت وہاں موجود ہر آنکھ آبدیدہ ہوگئی۔ جڑواں جنازے میں دیہاتیوں ، شہریوں، سیاسی سماجی رہنمائوں، صحافیوں سمیت ایس ایس پی بدین، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے بھی شرکت کی ۔مرحومین کو آبائی گائوں بخاری میں سپردخاک کیا گیا ۔