ماہ رمضان میں کھانے پینے کی ایشا مہنگی ہوگئی ہیں، خلیل جبار

27

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قلم کار اکیڈمین کے رہنما خلیل جبار‘ ڈاکٹر اخلاق اور حاجی حمید شاہ نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی ایشا مہنگی ہوگئی ہیں، منافع خور تاجروں نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کرکے رکھ دیا، پھل غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے، دکاندار اپنے من پسند نرخ پر اشیا فروخت کررہے ہیں، قیمتوں کے نرخ پر عمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان نے نیکیوں، برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، اس ماہ میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیت دینا چاہیے نہ حکومت نے پیٹرول سمیت دیگر کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے لیے لمحہ فکر ہے۔