ملک بحران سے دوچار ہے، حکومت نے معیشت کو برباد کردیا،رفیق لودھی

21

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ حیدر آباد کے سابق جنرل سیکرٹری رفیق لودھی نے کہاکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے لیکن اس کو آئی ایم ایف کی کالونی کا درجہ دینے میں موجودہ حکومت کا مرکزی کردار ہے معیشت کو برباد کردیا ہے، اس وقت ملک میں 1971ء کے بعد سے بھی مشکل ترین دور ہے، ملک ایک بحران سے دوچار ہے سرمایہ کار ی رک گئی ہے، پیدوار میں نمود صفر ہوگئی ہے، محصولات کا ہدف پورا نہیں ہورہا، ڈالر پر حکومت کا اختیار نہیں رہا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت درست فیصلہ کا حکم دیں، عوام کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں عوام کو انصاف صرف عدالت سے مل سکتا ہے ۔