حیسکوٹاسک فورس کی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں

41

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن کے احکامات پرچیف آپریٹنگ آفیسر ظہور احمد شیخ کی سربراہی میں حیسکو کی ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میںحیدرآباد کے علاقے لطیف آباد، گاڑی کھاتہ، قاسم آباد، حسین آباد، میر حسن آباد، سٹیزن ، ودیگر میں کارروائیوں کے دورا ن واجبات کی عدم ادائیگی پر 100 سے زائدبجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔جبکہ109 ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے۔ جس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیے گئے اورتاریں قبضے میں لے لی گئیں ہیں جبکہ بجلی چوروں کیخلاف متعلقہ تھانے میں FIRدرج کرانے کیلے لیٹر بھی جمع کرادیے گئے ہیں۔حیسکو چیف کے واضح احکامات ہیں کہ بجلی چوری کامکمل خاتمہ یقینی بنائیں، تمام افسران کو سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ کہیں بھی اگر بجلی چوری نظر آئی یا واجبات جمع نہ کرنے والے بجلی کے کنکشن چلتے ہوئے پائے گئے توفوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس انچارج افسران /ملازمین کیخلاف سخت محکماجاتی کارروائی کی کی جائے گی جس کے تحت انہیں جزا و سزا کے عمل کے تحت نوکری سے بھی فارغ کیا جا سکتا ہے ۔ بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری حل کیلیے کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی جس میں صارفین کے بجلی کے بلوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں ۔