یونین کونسل 25 سٹی کو ماڈل یوسی بنانے کیلیے تیز کوششیں جاری

37

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونین کونسل 25سٹی کو ماڈل یوسی بنانے کیلیے کوششیں تیز کردیں گئیں ،تمام مساجد پر یونین فنڈ سے ایل ای ڈی لائٹس لگادیں گئی ،نالیوں اورگلیوں کی تعمیرات کیلیے دن رات کام جاری ہے،20سال سے تباہ حال رسالہ روڈ پیٹرول پمپ سے متصل گلی اورنالیوں کی تعمیرات شروع کردیں گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی میں یونین کونسل25کوماڈل یوسی بنانے کیلیے چیئرمین ماجد خان اوروائس چیئرمین طارق شیخ کی سرکردگی میں کونسلر،عملہ اورعلاقہ مکین دن رات کوشاں ہیں ،یوسی کی تمام ڈیڑھ درجن سے زائد مساجد کے مرکزی دروازوں اورراستوں پریوسی فنڈزسے ایل ای ڈی لائٹس فوکس لگائے گئے ہیں جبکہ نالیوں ،نالوں کی صفائی کیلیے عملہ متحرک ہے ،سٹی کے مرکزمیں واقع یوسی 25انتہائی مصروف کاروباری اورگنجان آبادی والا علاقہ ہے جس کی چھوٹی بڑی تمام گلیاں تباہ حالی اورٹوٹ پھوٹ کاشکارتھیں ،جن کی تعمیرات آخری مراحل میں ہے ،جس کے بعد مذکورہ یوسی میں خوبصورتی کیلیے بیوٹیشن کے کام کرائے جائیں گے،رسالہ روڈ پرواقع پیٹرول پمپ سے متصل صدف منزل والی گلی گزشتہ20سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورنالیوں کی تباہ حالی کے باعث سیوریج کا پانی جمع رہنا روز کا معمول اورعلاقہ مکینوں اورپیدل چلنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے تمام اعلیٰ حکام کو باربارشکایات اورتحریری درخواستیں دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیںہوئی ،مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ماجدخان نے یونین فنڈز سے نالیوں اورگلیوں کا تعمیرات کا کام شروع کردیا ہے جس سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے ۔چیئرمین ماجد خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعمیر وترقی کے کاموں کے بعد یوسی سے گلیوں ،سڑکوں پر قائم غیرقانونی تجاوزات اورورکشاپس کا بھی خاتمہ ممکن بنایاجائے گا۔