حیدرآباد،ون وہیلنگ اور فینسی نمبرپلیٹس لگانے و تیار کرنے والوں کیخلاف کارروائی

34

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن نے ون وہیلنگ، فینسی نمبر پلیٹس لگانے اور تیار کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کردی، موٹر سائیکل آلٹر کرنے والے مکینک کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈین آئی جی ہدیرآباد ریجن ڈاکٹر غلام سرور جمالی نے رین کے تمام ایس ایس پیز کو اپنے اپنے اضلاع میں ون وہیلنگ کار ڈرفٹنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کردی، ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہاکہ کم عمر ڈرائیورز کی تیز رفتاری، ٹریفک قوانین سے ناواقفیت ، غفلت سے ڈرائیونگ، مصروف شاہراہوں پر خطرناک وجان لیوا ونگ وہیلنگ اور کارڈرفٹنگ حادثات کا باعث بن رہی ہے جس سے معصوم شہریوں کی جانیں جارہی ہیں یا وہ مستقل جسمانی معذور ی کا شکار ہورہے ہیں یہ عمل کسی بھی صورت قابل برادشت نہیں ایسا کرنے والے تمام افراد کے خلاف بھر پور وبلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ون وہیلنگ کے لیے موٹر سائیکل آلٹر کرنے والے مکینک کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے موٹر سائیکل وکار اور دیگر گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی فینسی نمبر پلیٹ کو بھی ہٹایاجائے ۔