حیدرآباد ،بھیل برادری کے افراد کا بااثرزمیندار کے ظلم کیخلاف احتجاج

22

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ عثمان قریشی راہوکی حیدرآباد کی رہائشی بھیل برادری کے افراد نے حساب کتا ب نہ کرنے اور مظالم ڈھانے والے بااثر زمیندار حاجی کاشف مگسی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بااثر ظالم زمیندار کے خلاف کارروائی کرکے ہماری مزدوری کی رقم کا حساب دلایاجائے اور تحفظ وانصاف فراہم کیاجائے۔ اس موقع پر کاشت کار کرشن کمار‘ تیرتھ مل‘ کیول رام ودیگر نے الزام عائد کیا کہ ہم30برس سے زمیندارحاجی کاشف مگسی کی زمین پر کاشت کاری کررہے ہیں جبکہ نو سال سے زمین وار نے ہمارا حساب کتاب نہیں کیا اور جب حساب مانگتے ہیں تو ہمیں مارنے کی دھمکیاں دے کر ہم پر جھوٹے قرض کا الزام عائد کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پولیس کو آگاہ کیا لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیںکررہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔