کلری پولیس کی کارروائی میں عزیربلوچ گروپ کا کمانڈر گرفتار

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلری پولیس نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر کوگرفتار کرلیا،ملزم شریف بلوچ کے قبضے سے کلاشن کوف ،دستی بم ودیگر اسلحہ برآمد ہو ا،ملزم ٹارگٹ کلنگ،اقدام قتل بھتا خوری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے جس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے ۔