تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی پرپولیس ملازمین کے بچوں میں انعامات تقسیم

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس ملازمین کے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے اورامتیازی پوزیشن کے حامل بچوں کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،آئی جی سندھ نے تقریب میں موجودتمام ہونہار اورذہین طلبہ میںانعامات تقسیم کیے اور والدین کوان کے بچوں کی کامیابی پرمباکباد دی اور بہترین تربیت اور تعلیمی جدوجہد میں بچوں کی حوصلہ افزائی پروالدین کی کوششوںکوسراہا۔