وزیراعلیٰ نے وین سلنڈرپھٹنے اور5 ہلاکتوں کی رپورٹ طلب کرلی

30

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کشمور میں وین کا سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ وین کہاں سے رجسٹرڈ ہے ؟ اگر سندھ کی ہے تو آخری انسپیکشن کب ہوئی تھی؟انہوںنے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔