سندھ کے ہر بچے کو تعلیم او رروزگار فراہم کرنا ترجیح ہے ،مصطفی کمال

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے آباواجداد کو جس طرح انہوں نے گلے لگایا اس کیلیے سندھی ہمارے لیے انصار کا درجہ رکھتے ہیں۔ سندھ کے ہر بچے کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے،کسی کو بھی نفرتوں کے بیج ڈال کر اپنی آنے والی نسلوں کو انتشار اور تباہی کے راستے پر گامزن کرنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے آباو اجداد دفن ہیں، ہمیں بھی اسی میں دفن ہونا ہے، اس مٹی اور یہاں کی تہذیب سے ہمیں محبت ہے۔