ہرمسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عزت وآبروکارکھوالاہے،شاہ عبدالحق قادری

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر شاہ عبد الحق قادری نے بلدیہ ٹائون، قائد آباد بن قاسم میںکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و محبت ،رواداری، مساوات ،اخوت، عفو ودرگزر ،بھا ئی چارے کا مجموعہ ہے ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پر مال ،جان ،اور عزت کی پامالی حرام ہے۔امت اسوۂ رسول کو نمو نہ حیا ت بنالے تو دنیا کی کو ئی طاقت مسلمانو ں کو زیر نہیں کر سکتی۔