اہم خبریں

44

’’یہ جو نیب گردی ہے‘‘ جانتے ہیں اس کے پیچھے کون ہے ، بلاول
اسلام آباد ( آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے
کہ یہ جو نیب گردی ہے ہم جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے، ہم3 نسلوں سے ان کا مقابلہ کرتے آئے ہیں اب نہیں رکنے والے۔ اپنے ٹوئٹ میں بلاول نے کہا کہ یہ جو نیب گردی ہے ہم جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے ہم 3 نسلوں سے ان کا مقابلہ کرتے آئے ہیں اب نہیں رکنے والے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد( آن لائن )حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے
گا، مختلف محکموں اور وزارتوں کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے۔ایجنڈے میں مختلف محکموں اوروزارتوں کے لیے ضمنی گرانٹس شامل ہیں جبکہ نارکوٹکس کنٹرول، کیبنٹ، صنعت وپیداوار، داخلہ، توانائی و دیگر بھی شامل ہیں۔

امیرمقام کا بیٹا اشتیاق 3 روزہ جسمانی ریمانڈپرایف آئی اے کے حوالے
پشاور (اے پی پی) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام کے صاحبزادے اشتیاق کوسینٹرل اینٹی کرپشن اینڈامیگریشن عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے حوالے کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے والد کے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاکر شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر کے لیے850ملین روپے مختص کیے تھے جوکہ مقررہ وقت تک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے امیرمقام اینڈکمپنی نے پروجیکٹ کو 10 سال میں بھی مکمل نہ کیا اوراس وجہ سے پروجیکٹ 2800 ملین سے تجاوز کرگیا۔ ایف آئی اے انکوائری میں امیرمقام اینڈکمپنی کوبلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔