پارک لین کیس: نیب نے بلاول زرداری کو دوبارہ طلب کرلیا

41

راولپنڈی( آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو دوبارہ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کو نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں طلب کر لیا ہے۔بلاول کو نیب نے 17مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ، بلاول نے پہلی پیشی پر سوالات کے جوابات بھی تا حال جمع نہیں کرائے۔نیب میں پہلی پیشی پر آصف زرداری ہی زیادہ تر بلاول کےجوابات دیتے رہے، نیب کی جانب سے اس مرتبہ بلاول کو تنہا طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 20مارچ کو آصف زرداری اور بلاول نیب کی تفتیشی ٹیموں کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ نیب کی 16رکنی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی۔بلاول نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ انہوںنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا امید کرتا ہوں آئندہ مجھے نیب نہیں بلائے گا۔نیب کی جانب سے پی پی رہنمائوں کو سوال نامہ فراہم کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ 3سے 4 دن میں جوابات جمع کرائے جائیں۔خیال رہے کہ پارک لین جعلی اکانٹس کیس میں گرفتار ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فی صد پارٹنر ہیں۔