امریکا نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنا قرار دیدیا

101

کابل (اے پی پی) امریکا نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنا قراردے دیا۔ جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے بیورو کے لیے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے کابل میں افغان وزیر داخلہ صلح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ چہابہار بندرگاہ کو امریکی پابندیوں سے مستثنا قراردینے کی افغان حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔ صلاح الدین ربانی نے ان کے ملک کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر امریکی اقدامات کو سراہا ہے۔ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے حصولکے لییاندرونی اور علاقائی مفاہمت کا اہم کردار ہے۔ ایلس ویلز اتوار کو کابل کے دورے پر پہنچے تھے اور بعد میں انہوں نیافغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔