القرآن

48

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں۔ کھلے اور چھپے کا جاننے والا، وہ بالاتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں۔ اے نبیؐ، دعا کرو کہ ’’پروردگار، جس عذاب کی ان کو دھمکی دی جا رہی ہے وہ اگر میری موجودگی میں تو لائے، تو اے میرے رب مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو‘‘۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہاری آنکھوں کے سامنے ہی وہ چیز لے آنے کی پوری قدرت رکھتے ہیں جس کی دھمکی ہم انہیں دے رہے ہیں۔
(المومنون: 91-95)