کراچی میں آج سے موسلادھاربارش کی پیشگوئی

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) سے کراچی میںموسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، بارش سے درجہ حرارت مزید4 سے6 ڈگری تک کم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ہفتے تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ کل سے بارشوں کے سلسلے میں تیزی آئے گی، بارش سے درجہ حرارت مزید4 سے6 ڈگری تک کم ہو جائے گا۔
دوسری جانب کر اچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب61 فی صد اور21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔