بلوچستان میں مزید3 مزدوروں کو قتل کردیا گیا،تعلق سندھ سے ہے

152

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحقایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ نذیر احمد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 مزدوروں گنگلی، ارجی، اور میرماچھی کو قتل کردیا، جبکہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق سندھ کے علاقے ٹنڈوآدم سے بتایا گیا ہے، حملے کا نشانہ بننے والے مزدور روڈ کے ایک منصوبے پر کام کررہے تھے، اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر قریبی اسپتال پہنچادیا جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی مکمل ناکابندی کردی گئی ہے۔