کالعدم جماعت الدعوہ و فلاح انسانیت کے رہنماء گرفتار

189

لاہور: کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ وتنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبدالرحمان مکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیرمولانا مکی کو ملک گیر سطح پر کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پراشتعال انگیز تقاریر کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پرگرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبد الرحمٰن مکی نے گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

مولانا عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے  کہ مولانا عبدالرحمان مکی پر یہ الزام بھی ہےکہ انہوں نے عوام الناس سے اپنی کالعدم قرارد ی جانے والی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل کی تھی اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر بھی سخت تنقید کی تھی۔