صدر مملکت کے دستخط کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم نافذ

110

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ‘ ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے جس کے بعد اس کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا  اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جائیداد یا اثاثوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔