تیل و گیس کے ذخائر، کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل

271

کراچی : گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ہوگیاہے، آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں تیل و گیس کی مقدار کےتعین کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق 5 ہزار 470 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کا عمل 48 سے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا، تیل وگیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار ہوگی، بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کنفرم ہونے پرانفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔

واضح رہے ایگزون موبل، ای این آئی پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل ملکر کام کررہی ہیں، کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔