آصف علی زرداری نے حکومت مخالف ‘تحریک’ چلانے کا عندیہ دے دیا

183

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زداری نے حکومت مخالف ‘تحریک’ چلانے کا عندیہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زداری نے حکومت مخالف ‘تحریک’ چلانے کا عندیہ دے دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کےبعدمیڈیا نمائندوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے ایک بار پھر کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔

ایمنیسٹی اسکیم سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ ماضی کی اور موجودہ ایمنیسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں،جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلےگا۔

ان کاکہنا ہے کہ حکومت مخالف احتجاج پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،بلاول بھٹوشہید بی بی کابیٹا ہے،وہ انگاروں پرچل جائےگا۔