ٹینس رینکنگ، جوکووچ مینز اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

41

پیرس (جسارت نیوز)نوویک جوکووچ اور نائومی اوساکا انٹرنیشنل ٹینس کی تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، اسٹسپاس اسٹیفانوس 2 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین7ویں نمبر پہنچ گئے، میڈرڈ اوپن چیمپئن کیکی برٹنز نے کیریئر بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ہائسٹ رینکڈ ڈچ کھلاڑی ہونے کا اعزاز پا لیا۔ گزشتہ روزاے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے تحت مینز سنگلز میں جوکووچ بدستور سرفہرست ہیں، نڈال دوسرے اور راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ڈومنک تھیم ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، انہوں نے الیگزینڈر زیوریف کو 5ویں پوزیشن پر دھکیل دیا، کائی نیشکوری ایک درجہ اوپر چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ ا سٹیفانوس کی ترقی کا تسلسل جاری ہے اور وہ2 سیڑھیاں چڑھ کر 7ویں نمبر پر آ گئے، دوسری جانب ویمنز سنگلز میں جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا بدستور سرفہرست ہیں، سیمونا ہالپ اور اینجلیق کربر ایک، ایک درجہ اوپر چڑھ کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، ہالینڈ کی کیکی برٹنز میڈرڈ اوپن ٹائٹل جیت کر3 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر آ گئیں، پیٹرا کویٹووا 3 درجے تنزلی کے بعد5ویں نمبر پر چلی گئیں۔