شاداب خان کا ایک اور میڈیکل ٹیسٹ، رپورٹ آج ملنے کا امکان

36

لاہور(جسارت نیوز)لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آج کسی وقت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کا بلڈ سمپیل لے کر شوکت خانم لیب میں بھجوادیاہے، جس کی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹے میں سامنے آئے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میڈیکل پینل کو بھی یقین ہے کہ لیگ اسپنر اب تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے ایک روز پہلے شاداب خان کے میڈیکل رپورٹ میں ہپیاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا تھا۔ برطانوی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرنے کے بعد اب دوبارہ پی سی بی نے شاداب خان کا بلڈ سمپل لیا ہے ۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ورلڈ کپ کے لیے 5 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کرے گی۔ محمد عامر کے ساتھ آصف علی 2 اضافی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔