پاکستان بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتاہے، معین خان

14

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کپتان سرفرازاحمد اور پاکستانی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین سرفراز میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کرے۔شاہدآفریدی کی کتاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں معین خان کا کہنا تھا کہ اپنی آپ بیتی لکھنے کا سب کو حق ہے۔ آفریدی نے کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا ہے لیکن لیجنڈز کی عزت کرنا ہم کرکٹرز کا فرض ہے معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان ٹیم جب بھی نڈر ہو کر کھیلے گی تو ہر ٹیم کے خلاف جیت سکتی ہے۔سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد بطور بیٹسمین سب سے زیادہ ٹیلنٹڈہیں وہ جب بہتر سمجھتا ہے اس وقت اوپر آکر بھی کھیلتا ہے۔۔ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے معین خان پر عزم ہیں کہ پاکستان ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ بھارت کو ورلڈکپ میں ہراکرتاریخ رقم کرے۔