اٹالین سرے اے فٹ بال لیگ، روما کلب نے چیمپئن یووینٹس کو 2-0 گول سے ہرا دیا

16

روم (جسارت نیوز) اٹالین سرے اے فٹ بال لیگ میں روما کلب نے چیمپئن یووینٹس کو 2-0 گول سے شکست دے دی، اس فتح کے ساتھ ہی روما کلب کے چیمپئنز لیگ کے آئندہ سیزن تک رسائی کی امیدیں بھی بڑھ گئیں۔ اٹالین سرے اے فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں روما کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یووینٹس کو 2-0 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم روما کلب نے دوسرے ہاف میں 2 گول کر کے میدان مار لیا۔
، فلورینزی اور ڈی زیکو نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔