خادم شاہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں پر اظہار مذمت

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دھمکیاں ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹنا سراسر ناانصافی ہے۔ واضح رہے کہ کوچ طارق لطفی نے ڈیو پیغام میں کیمپ میں شرکت سے گریز کرنے والے سینئر کھلاڑیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دوسری جانب سیکرٹری فراست علی نے ڈپارٹمنٹس کو خط لکھ کر کھلاڑیوں پر دبائو بڑھانے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا تاریخ میں ایسی بدترین مثال نہیں ملتی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ساف کے سینیئر نائب صدر اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا موقع نہیںآیا کہ کسی نے سینئر کھلاڑیوں کو اس طرح کی دھمکیاں دی ہوں۔