مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا

42

لندن (جسارت نیوز) مانچسٹر سٹی کلب نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، مانچسٹر سٹی نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کلب کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، سرگیو ایگوئرو کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔فاتح کلب کی جانب سے ایگوئرو، لیپورٹے، مہریز اور گوندوگان نے ایک، ایک گول کیا، برائٹن کی جانب سے واحد گول مرے نے کیا۔