جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

46

میڈرڈ (جسارت نیوز) ہالینڈ کے ٹینس اسٹار جولین راجر اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ڈومنک تھیم اور ڈائیگو شارٹزمان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اسپین میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں ہالینڈ کے ٹینس اسٹار جولین راجر اور انکے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار ڈائیگو شارٹزمان کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔