قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس،محمدحفیظ اورشعیب ملک نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا

60

برسٹل(جسارت نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم نے برسٹل میں بھرپور پریکٹس کی،محمدحفیظ اورشعیب ملک نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا۔کستان کرکٹ ٹیم نے سائوتھمپٹن سے برسٹل پہنچنے کے بعد کوچز کی زیرنگرانی بھرپورپریکٹس کی۔محمدحفیظ اورشعیب ملک نے بھی پریکٹس میں حصہ لیا۔ ٹیم نے اپنی خامیاں دورکرنے کی کوشش کی۔ محمدحفیظ اورشعیب ملک کی میچ میں شرکت کافیصلہ میچ کی صبح کیاجائے گا۔
گرین شرٹس نے تاریخ رقم کرنے کے خواب آنکھوں میں سجا لیے ۔