انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات

15

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر شپ (ایشیا) کیلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کا مقابلہ سنگا پور کے گیبی ہانسن سے ہوگا جس کا چناؤ 16 ممالک کے نمائندے کریں گے۔
اپنے ووٹ حق دہی کا استعمال کر کے کریں گے جن میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، سنگاپور، ہانگ کانگ، ملائیشیا، برونائی، کوریا، جاپان، فلپائن، تھالی لینڈ، تائیوان اور آسٹریلیا شامل ہیں یہ ووٹنگ ای میل کے ذریعے ہو رہی ہے۔ نتائج کا اعلان 19 مئی کو کیا جائے گا اور منتخب ہونے والے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن میں ایشیا کی نمائندگی کریں گے۔