پاکستان ٹیم سے میگا ایونٹ میں اچھی امیدیں ہیں،اسد شفیق

17

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک ٹیم کو آسان یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا، پاکستان ٹیم سے میگا ایونٹ میں اچھی امیدیں ہیں ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اسد شفیق نے کہا کہ جس طرح ساوتھمپٹن کے ون ڈے میں پاکستان نے پرفارم کیا اس سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اچھے فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بھی ان سے اچھی امیدیں ہیں، میگا ایونٹ میں10 کی 10 ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک کو کمزور یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا۔
قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ ون ڈے ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کررہے ہیں، ان کا کام اسکور کرنا ہے، چنائو سلیکٹرز کا کام ہے ۔