فیس بک نے اٹلی سے تعلق رکھنے والے کئی اکاؤنٹ بند کر دیے

17

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کئی اطالوی اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم اواز کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس ملک کی عوامیت پسند حکومت کی حمایت کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ان کے ذریعے مہاجرین، یہودیوں اور ویکسین کے بارے میں بے بنیاد خبریں بھی عام کی جا رہی تھیں۔ مشتبہ اکاؤنٹس کے صارفین کی تعداد تقریباً 25 لاکھ بتائی جاتی ہے۔