جرمنی: گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کی پراسرار ہلاکت

35

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صوبے بویریا میں ایک گیسٹ ہاؤس میں قیام پزیر مہمانوں کی پراسرار ہلاکت کے بعد پولیس تاحال کیس کو حل کرنے میں ناکام ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پاساؤ شہر سے ملنے والی لاشوں میں تیر چبھے ہوئے تھے جبکہ پولیس کو لاشوں کے قریب سے 2 کمانیں بھی ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک 53 سالہ مرد، 33 اور 30 سالہ 2 خواتین شامل ہیں۔