برطانیہ کے لیے جاسوسی پر ایرانی خاتون کو 10 برس قید

15

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ایک خاتون شہری کو برطانوی قونصل خانے میں خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالتی ترجمان غلام حسینی اسماعیلی نے ایرانی شہری کی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ خاتون نے حال ہی میں جرم کا براہ راست اعتراف کیا ہے، جس کے بعد اسے سزا سنائی گئی ہے۔