ٹرمپ کی یورپ کے نسل پرست ہنگرین رہنما وکٹر اوربان سے ملاقات

15

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ہنگری کے نسل پرست اور مہاجر مخالف وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ملاقات کی۔ وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، سائبر سیکورٹی اور دفاع سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دائیں بازو کے قوم پرست رہنما اوربان کو یورپ میں متنازع سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔