جاپان اب بھی شمالی کوریا کے ساتھ سربراہ ملاقات کا خواہاں ہے‘ چیف کابینہ سیکرٹری

19

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سْوگا نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کے باوجود حکومت، پیانگ یانگ کے ساتھ سربراہ ملاقات کی کوشش جاری رکھے گی۔ ایوان زیریں کی کمیٹی سے خطاب کے دوران سوگا نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ حکومت سے متعلق حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیر عظم نے اغوا کے معاملے کے تصفیے کے لیے کِم جونگ اُن سے کسی شرط کے بغیر ملنے پر کئی بار آمادگی ظاہر کی ہے۔