جنوبی افریقا کی معروف مسجدمیں اذان کے خلاف شرانگیزی

63

کیپ ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن کی مسجد میں اذان کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے دی سٹی آف کیپ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ انہیں 100 برس پرانی زینت الاسلام مسجد کی شکایت موصول ہوئی ہے، تاہم تحقیقات رمضان المبارک کے بعد کی جائے گی۔