مراکشی پارلیمان کا اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کی کوشش پر انتباہ

36

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مسلمان افریقی ملک مراکش میں اسرائیلی کمپنیوں کی مشکوک سرگرمیوں اور صہیونی ریاست کے ساتھ روابط بڑھانے کی مذموم کوششوں پر پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مراکش کے ایک پارلیمانی بلاک اور ایک غیر سرکاری تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل بعض کمپنیوں کے ذریعے مراکش میں نقب لگانے اور رباط حکومت کے ساتھ روابط بڑھانے میں سرگرم ہے اور یہ سرگرمیاں ملکی موقف کے خلاف ہیں۔