وسطی امریکا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ

27

پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی امریکا کے ممالک پاناما اور کوسٹا ریکا کی سرحد پر 6.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی تحقیقی مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کی سرحد پر واقع قصبے پلازہ ڈی کائسن کے 7 کلو میٹر جنوب میں 6.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 37 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔