برلن میں ماحولیات کے موضوع پر2 روزہ اجلاس

19

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن میں گزشتہ روز ماحولیات کے موضوع پر 2 روزہ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ جرمن وزیر ماحولیات سوینیا شلزے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کو رواں برس کے دوران تحفظ ماحول کے ایک ٹھوس اور موثر معاہدے کو منظور کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ تحفظ ماحول کے اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برلن حکومت پر شدید دباؤ ہے۔ پیٹرز برگر ڈائیلاگ نامی مذاکرات میں 35 ممالک کے وزرا شرکت کر رہے ہیں۔