کوئٹہ: 4 ماہ کی تنخواہوں اور مراعات کیلیے میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کا احتجاج

25

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں 4 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف اور دیگر مراعات کیلیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج، دھرنا دے دیا، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تالے لگانے کی دھمکی دے دی۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے نوٹس میں لانے کے باوجود تنخواہوں اور مراعات کے مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔