شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ‘7 اہلکار زخمی

21

بنوں(صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ۔حادثے میں7سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کا علاقہ ڈانگین موڑ کے مقام پر گشت کے دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی بریک فیل ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔