اسد اللہ بھٹو ، حسین محنتی و دیگر کا سینئر صحافی کامران جاوید سے اظہار تعزیت

16

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر صحافی اور مقامی روز نامے کے نیوز ایڈیٹر کامران جاوید کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔