سراج الحق نے میاں محمود الرشیدکے گھر جاکر والدہ کی وفات پر تعزیت کی

46

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینئر وزیر پنجاب میاں محمود الرشید کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور احمد سلمان بلوچ بھی ان کے ساتھ تھے ۔