لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے میئر اسلم شیخ نے استعفادے دیا

32

لاڑکانہ(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم شیخ نے لاڑکانہ مئیر کے عہدے سے استعفادے دیا۔استعفے کے متن میں پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو اجلاس میں ممبرز نے میئر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس کے باعث استعفے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید موقف اپنایا کہ لاڑکانہ کے عوام اوربچوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا، اب صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی اور پارٹی رہنما بھی ساتھ نہیں دے رہے تھے اس لئے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتا ہوں۔