کراچی: جعلی کاغذات پر پولینڈ جانے والے 3 مسافر ایجنٹوں سمیت گرفتار

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے جعلی ویزا اور دستاویزات پر پولینڈ جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں اور ان کو بھیجنے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے 3 مسافروں عبدالسلام، فیضان احمد اور آفاق عظیم، 2 ایجنٹوں ارزام خان خٹک اور محمد آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مسافر جعلی اسٹوڈنٹ ویزے اور دستاویزات پر یورپی ملک پولینڈ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔