گورنر سندھ کے پروٹوکول کی وڈیو بنانے والے 2 چینی باشندے زیر حراست

27

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کے پروٹوکول کی وڈیو بنانا چینی باشندوں کو مہنگا پڑگیا۔ سی ویو کے قریب سے سائوتھ پولیس نے 2 چینی باشندوں کو حراست میں لے لیاہے۔گورنر سندھ کے پروٹوکول کی وڈیو بنانے والے چینی باشندوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کارواں سی ویو کے قریب گزر رہا تھا تو وہاں موجود چینی باشندوں نے وڈیو بنالی۔مشکوک سرگرمیوں پر سیکورٹی الرٹ ہوئی اور دونوں چینیوں کو سائوتھ زون پولیس نے حراست میں لے لیا۔دونوں غیر ملکیوں کے موبائل فونز اور دستاویزات تحویل میں لے لی گئی ہیں اور جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں چینی تھر پروجیکٹ پرکام کرتے ہیں۔