قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی،پرویز رشید

27

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں، قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔ پرویز رشید نے عدالت عظمیٰ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے، مریم نواز سیاسی کارکن ہیں ، سیاسی میدان میں بھرپورکرداراداکرتی ہیں،انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا۔